ابنا: جماعت اسلامي مصر کے ترجمان طاہر الرمز نے کہا کہ رفح پاس کے قريب مصر کي سرحدي چوکي پر اتوار کي رات ہونےوالا حملہ موساد نے کيا ہے جماعت اسلامي مصر کےترجمان نے کہا کہ موساد اور اسرائيلي حکومت سينا کے علاقےميں بدامني کي ذمہ دار ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کا مقصد مصر کے سرحدي علاقوں کو غير محفوظ بنانا ہے-جماعت اسلامي مصر کے ترجمان نے کہا کہ موساد کے ہي افراد نے کچھ باديہ نشينوں کو اس طرح کے حملے کي ٹريننگ دي ہے- مصر کے صدر محمد مرسي نے بھي حملے کي شديد الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو بھاري قميت چکانا ہوگي- انہوں نے کہا شہيدوں کا خون رائيگاں نہيں جانے ديں گے- واضح رہے کہ اتوار اور پير کي درمياني رات مصرکي سرحدي سيکورٹي چيک پوسٹ پر ہونےوالے حملےميں بيس کے قريب مصري بارڈر سيکورٹي گارڈ مارے گئے تھے دوسري جانب فلسطيني گروہوں نے اس حملے کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصرکے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنے کے پابند ہيں جہاد اسلامي فلسطين کے رہنما خضر حبيب نے فلسطيني گروہوں کے اجلاس کے موقع پر جو پير کو ہوا کہا کہ يہ حملہ مصر اور فلسطين کے تعلقات کو خراب کرنےکي کوشش ہے –......./169
5 اگست 2012 - 19:30
News ID: 334869
مصر کي جماعت اسلامي نے مصر اور مقبوضہ فلسطين کي سرحد کے قريب مصري سيکورٹي گارڈ کي چوکي پر ہونے والے حملے کي ذمہ داري اسرائيل کي خفيہ تنظيم موساد پر عائد کي ہے.